منگل 28 اکتوبر 2025 - 22:47
الصدیقہ الشہیدہ بین الاقوامی کانفرنس 20 نومبر کو قم المقدسہ میں منعقد ہوگی

حوزہ/پہلی عظیم الشان الصدیقہ الشہیدہ بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ہیئت امنا اور گورننگ باڈی کے مسلسل جلسات کے بعد کانفرنس کی تاریخ، مقام اور وقت مقرر کردیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پہلی عظیم الشان الصدیقہ الشہیدہ بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ہیئت امنا اور گورننگ باڈی کے مسلسل جلسات کے بعد کانفرنس کی تاریخ، مقام اور وقت مقرر کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں کانفرنس کو علمی لحاظ سے بہترین نتیجے تک پہنچانے پر زور دیا گیا۔

شرکاء نے کانفرنس کی تشہیری مہم شروع کرنے پر تاکید کرتے ہوئے قم المقدسہ کی تمام ثقافتی تنظیموں، علمی فاؤنڈیشنز، مدارس اور اہم شخصیات سے ملاقات اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ پہلی عظیم الشان الصدیقہ الشہیدہ کانفرنس 20 نومبر 2025ء کو مجتمع عالی امام خمینی (رح) کے القدس کانفرنس ہال میں منعقد کی جارہی ہے؛ جس میں اہم علمی شخصیات کا خطاب، مقابلہ مقالہ اور شعر نویسی کے کامیاب افراد میں تقسیم انعامات اور مقاومتی محاذ کی اہم بین الاقوامی شخصیات کے اہل خانہ کی قدردانی کی جائے گی۔

اس کانفرنس میں قم المقدسہ کے طلاب اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کریں گے، جبکہ مہمانوں اور زائرین کی سہولت کے لیے شہر بھر سے بسوں کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے الصدیقہ الشہیدہ بین الاقوامی کانفرنس بقیہ اللہ اسلامک انسٹیٹیوٹ کی جانب سے منعقد کی جائے گی۔

الصدیقہ الشہیدہ بین الاقوامی کانفرنس 20 نومبر کو قم المقدسہ میں منعقد ہوگی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha