اتوار 26 اکتوبر 2025 - 15:32
حوزہ علمیہ آیت الله خامنہ ای میں ہفتہ وار ”دین و زندگی کلاس“ کا انعقاد/اساتذہ نے مختلف موضوعات پر درس دیا

حوزہ/حوزہ علمیہ آیت الله خامنہ ای بھیک پور بہار ہندوستان میں ”دین و زندگی“ ہفتہ وار کلاسوں کا سلسلہ جاری ہے؛ جن میں مختلف موضوعات پر اساتذہ درس دے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ آیت الله خامنہ ای بھیک پور بہار ہندوستان میں ”دین و زندگی“ ہفتہ وار کلاسوں کا سلسلہ جاری ہے؛ جن میں مختلف موضوعات پر اساتذہ درس دے رہے ہیں۔ان کلاسوں میں بطورِ منتظم سید انتظار حسین رضوی نے کچھ نکات پیش کیے اور آنے والے مدرسین اور شاگردوں کا استقبال کیا۔

حجت الاسلام مولانا محمد رضا معروفی نے کلاس کی اہمیت پر علمی مطالب پیش کیے۔جدید علوم کے استاد سید کوثر حسین رضوی نے (اکنامکس) پسندیدہ سبجیکٹ پر ایک گھنٹہ نوجوانوں اور جوانوں کو درس دیا۔ دینی علوم کے مدرس حجت الاسلام مولانا سید شکیل احمد رضوی نے درس اخلاق دیا۔

بروزِ ہفتہ منعقد ہونے والی کلاس میں مندرجہ ذیل نکات پیش کیے گئے:

آج کی دنیا میں ہماری نعمتوں میں ایک نعمت رہبرِ عزیز حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا وجود ہے؛ جنہوں نے نہ صرف ایران، بلکہ پوری دنیا میں علم ومحبت کی وہ بنیادیں رکھ دی ہیں جو آج اسلامی علوم اور انسانی فکر کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی نے عقل و استدلال اور اخلاقیات کو فروغ دے کر علوم کی نئی جہتیں متعارف کروانے کی کوششیں کیں یہ صرف اس وجہ سے ہے کہ رہبرِ عزیز خود فرماتے ہیں: اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جو امن و امان اور نجات کی راہ دکھاتا ہے، لہٰذا آج کے دور میں پُرامن اور ہم آہنگ ہونا دنیا والوں کے لیے بہت ضروری ہے، تاکہ تمام لوگوں میں انسانیت دکھائی دے اور تمام لوگوں کی محبت دلوں میں رہے اور بزرگوں کا احترام ہوسکے۔

بہت سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مشکلات کی وجہ سے نعمتوں سے غافل ہو جاتے ہیں، جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے، صبر کرنا چاہیے اور اللہ پر توکل کرنا چاہیے؛ ایمان کی یہی پہچان ہے اور پرہیزگار کی یہی شناخت ہے۔

ہمیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ خداوند عالم نے ہمیں ولایت جیسی نعمت عطا کی ہے؛ ہمیں 14 معصومین علیہم السّلام ملے، ہمارے پاس کربلا ہے، ہمارے پاس نجف ہے، ہمارے پاس خانہ کعبہ ہے، ہمارے پاس ضریح رسول ہے، جنت البقیع ہے اور ہمارے پاس قم اور مشہد ہے۔

آخر میں حوزہ علمیہ آیت الله خامنہ ای کی انتظامیہ کی جانب سے ان کلاسوں میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

واضح رہے حوزہ علمیہ آیت الله خامنہ ای بھیک پور بہار ہندوستان میں ہر ہفتے کو مختلف موضوعات پر دروس کا سلسلہ جاری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha