بدھ 22 اکتوبر 2025 - 13:10
حجت الاسلام سید عقیل الغروی کی ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے سے ملاقات

حوزہ/ ہندوستان کے معروف عالم دین اور خطیب، حجت الاسلام والمسلمین سید عقیل الغروی نے نئی دہلی میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے دفتر کا دورہ کیا اور ادارے کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید کمال حسینی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید عقیل الغروی نے ہندوستان میں دفتر جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ادارے کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید کمال حسینی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سید کمال حسینی نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی سرگرمیوں، علمی و تربیتی منصوبوں اور بین الاقوامی علمی تعاون کے میدان میں انجام دی جانے والی کوششوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

حجت الاسلام سید عقیل الغروی کی ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے سے ملاقات

حجت الاسلام سید عقیل الغروی نے جامعۃ المصطفیٰ کے تعلیمی و تبلیغی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ دنیا بھر میں اسلامی علوم و معارف کے فروغ کا مؤثر مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے ادارے کی کاوشوں کی تعریف کی اور تعاون و حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha