بدھ 22 اکتوبر 2025 - 13:05
ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی الوداعی تقریب میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے کی شرکت

حوزہ/ ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید کمال حسینی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر ایرج الہی کی الوداعی تقریب میں شرکت کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید کمال حسینی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر ایرج الہی کی الوداعی تقریب میں شرکت کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر سید کمال حسینی نے ڈاکٹر ایرج الہی کی جانب سے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی تعلیمی و تبلیغی سرگرمیوں کے لیے دی جانے والی مسلسل حمایت اور بھرپور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

انہوں نے سفیر موصوف کی آئندہ ذمہ داریوں میں کامیابی و توفیق الٰہی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سفارت خانے نے ہمیشہ علمی اور ثقافتی اداروں کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی برقرار رکھی ہے، جس کے مثبت نتائج علمی تعلقات کے فروغ کی صورت میں ظاہر ہوئے ہیں۔

ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی الوداعی تقریب میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے کی شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha