منگل 25 فروری 2025 - 14:54
مدرسہ جعفریہ کوپاگنج میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندہ برائے ہند ڈاکٹر سید کمال حسینی کی آمد

حوزہ/ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندہ برائے ہند نے اساتذہ اور طلباء و طالبات نیز علماء، مومنین سے خطاب کرتے ہوئے ماہ شعبان ورمضان المبارک کے حوالے سے بہترین نصیحت آمیز تقریر کرتے ہوئے زمانے کے امام عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف سے اپنے رابطہ کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوپاگنج ـ مئو/ نمائندہ محترم جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ برائے ہندوستان حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید کمال حسینی اپنے ایک وفد کے ہمراہ بڑا گاؤں گھوسی مدرسہ حسینیہ میں نماز مغربین کے وقت پہونچے وہاں سے بعد از نماز کوپاگنج تشریف لائے اور مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو کے اراکین، اساتذہ و طلاب سے خصوصی ملاقات کی اور مدرسہ کے بیت الصلوٰۃ و زہرا ہال میں اساتذہ اور طلباء و طالبات نیز علماء، مومنین سے خطاب کرتے ہوئے ماہ شعبان ورمضان المبارک کے حوالے سے بہترین نصیحت آمیز تقریر کرتے ہوئے زمانے کے امام عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف سے اپنے رابطہ کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

جون پور سے تشریف لائے مولانا سید صفدر حسین صاحب مدیر جامعہ امام صادق علیہ السلام اپنے مخصوص انداز میں سامعین سے مخاطب ہوئے اور وفد کی آمد کی بابت وضاحت فرمائی۔

آخر میں مدرسہ جعفریہ کوپاگنج کے کے مدیر محترم اور زہرا ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر سوسائٹی کے بانی ومنیجر مولانا شمشیر علی مختاری صاحب نے محترم مہمان آیت اللہ سید کمال حسینی صاحب ودیگر آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مومنین بالخصوص طلاب کرام سے ہمیشہ اسلامی اخلاقیات وغیرہ کی پابند کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے چھٹے امام صادق آل محمد علیہ السلام کے قول، کونوا لنا زینا ولا تکونوا علینا شینا، کو ہمیشہ ہمیں اپنے سامنے رکھنا چاہئے۔

شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ طاب ثراہ ودیگر شہداء ومرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کے ساتھ پروگرام برخواست ہوا بعدہ نمائندہ محترم اپنے ہمراہ لوگوں کے ساتھ مولانا شمشیر علی مختاری صاحب کے گھر تشریف لے گئے اور کچھ علماء کے ساتھ خصوصی گفتگو اور ناشتہ وغیرہ کے کے بعد علماء کرام اور مومنین کے ساتھ جشن تاجدار وفا میں شرکت کے لئے کوپاگنج صدر امام بارگاہ کے صحن میں تشریف لے گئے جس میں پوروانچل کے بزرگ عالم دین، صاحب قلم ہندوستان کی ہر درس گاہ بالخصوص قدیمی درس گاہوں پر ناقابل فراموش خدمات انجام دینے والے حجت الاسلام والمسلمین الحاج مولانا شیخ ابن حسن صاحب املوی واعظ، بانی حسن اسلامک ریسرچ سینٹر نے اپنے وجود سے علماء، طلاب و مومنین کرام کو حوصلہ دیا۔

حجۃ الاسلام سید کمال حسینی نمائندہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ برائے ہندوستان نے مدرسہ جعفریہ کی ملاقات پر کوشی و اطمینان کا کرتے ہوئے تنگی وقت کا احساس کیا اور اور پھر آنے کی خواہش ظاہر کی۔مجموعی طور سےآپ کا یہ دورہ مختصر مگر کامیاب رہا۔

اس موقع پر مدرسہ جعفریہ کے منیجر جناب شبیہ الحسن صاحب،صد جناب کرار علی صاحب ،اراکین ،اساتذہ و طلباء نیز مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو،مولانا شمیم حیدر ناصری معروفی پرنسپل مدرسہ امامیہ املو،مولانا محمد مہدی استاد مدرسہ امامیہ املو،مولانا کرار حسین اظہری استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور،مولانا حسن اختر عابدی شاہ محمد پور مبارکپور،مولانا نصیر المہدی بکھری مبارکپو رودیگر موجود رہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha