منگل 25 فروری 2025 - 15:39
روحانی طاقت کے لئے علم و عقل کی ضرورت : حجۃ الاسلام و المسلمین سید کمال حسینی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید کمال حسینی نمائندہ جامعۃ المصطفیٰ در ہند نے مدرسہ حسینہ بڑاگاؤں گھوسی کی جدید زیر تعمیر عمارت کا معانہ کیا اور اساتذہ و طلباء و طالبات کی تعداد دیکھ کر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہو فرمایا کہ علم حاصل کرنا مرد و عورت سب پر فرض ہے۔علم کسی خاص نوع و صنف تک محدود نہیں ہے ۔مردوں کی طرح عورتیں بھی ترقی کر سکتی ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بڑاگاؤں گھوسی،مئو/اسلام میں شجاعت و بہادری نہایت پسندیدہ صفت مانی جاتی ہے۔اور اس کے برخلاف بزدلی و کمزوری نہایت خراب و ناپسندیدہ صفت سمجھی جاتی ہے۔ایک شجاع و بہادر انسان اس وقت منزل کمال پر پہونچتا ہے جب وہ مجاہد بنتا ہے اور شہید ہوتا ہے۔اور ایک مجاہد اور شہید انسان اس وقت بنتا ہے جب وہ جسمانی طاقت و قوت کے ساتھ روحانی طاقت و قوت کا حامل ہو۔جسمانی طاقت کے لئے مادی غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح روحانی طاقت کے لئے علم و عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید کمال حسینی نمائندہ جامعۃ المصطفیٰ در ہند مدرسہ حسینیہ بڑا گاؤں گھوسی ضلع مئو میں منعقد ہ اساتذہ ،طلباء و طالبات اور مومنین کے درمیان ایک اعزازی جلسہ کو خطاب کے دوران کیا۔

حجۃ الاسلام و المسلمین سید کمال حسینی نے طلباءوطالبات سے مخاطب ہوکر اہمیت علم پر تقریر کرے ہوئے مزید فرمایا کہ اکثر مالداروں کے پاس دل نہیں ہوتا جب کہ اکثر دلداروں لوگوں کے پاس دولت نہیں ہوتی۔اسی طرح ضروری نہیں ہے کہ جس کی عمر زیادہ ہو وہ عقلمند بھی ہو کیونکہ عقل کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا۔شیخ سعدی شیرازی نے کیا خوب کہا ہے؎

تونگری بہ دل است نہ بمال

بزرگی بہ عقل است نہ بسال

حجۃ الاسلام و المسلمین سید کمال حسینی نمائندہ جامعۃ المصطفیٰ در ہند نے مدرسہ حسینہ بڑاگاؤں گھوسی کی جدید زیر تعمیر عمارت کا معانہ کیا اور اساتذہ و طلباء و طالبات کی تعداد دیکھ کر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہو فرمایا کہ علم حاصل کرنا مرد و عورت سب پر فرض ہے۔علم کسی خاص نوع و صنف تک محدود نہیں ہے ۔مردوں کی طرح عورتیں بھی ترقی کر سکتی ہیں ۔

مدرسہ حسینیہ کے منیجر مولانا کاظم حسین نے مدرسہ کی تعلیمی اور تعمیری رپورٹ ڈاکٹر سید کمال حسینی نمائندہ جامعۃ المصطفیٰ در ہند کی خدمت میں پیش کی ۔مدرسہ حسینیہ کے پرنسپل مولانا محمد حسن نے تمام حاضرین جلسہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر مدرسہ حسینیہ کے اساتذہ ،طلباء اور طالبات سمیت مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو،مولانا شمیم حیدر ناصری معروفی پرنسپل مدرسہ امامیہ املو،مولانا محمد مہدی استاد مدرسہ امامیہ املو،مولانا کرار حسین اظہری استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور،مولانا حسن اختر عابدی شاہ محمد پور مبارکپور،مولانا نصیر المہدی بکھری مبارکپور و دیگر موجود رہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha