۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان سے مولانا کاظم حسین مظہری و مولانا مظاہر حسین کی ملاقات

حوزہ/ نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجۃ الاسلام و المسلمین آقای مہدی مہدوی پور سے ایرانی کلچر ہاوس دہلی میں ایک خصوصی ملاقات مولانا کاظم حسین مظہری مدیر مدرسہ حسینیہ گھوسی مئو و عالی جناب مولانا مظاہر حسین پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور نے کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دہلی/ نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجۃ الاسلام و المسلمین آقای مہدی مہدوی پور سے ایرانی کلچر ہاوس دہلی میں ایک خصوصی ملاقات مولانا کاظم حسین مظہری مدیر مدرسہ حسینیہ گھوسی مئو و عالی جناب مولانا مظاہر حسین صاحب قبلہ پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور نے کیا۔

کلچر ہاوس کی جانب منعقد پروگرام تیسری برسی جناب الحاج شہید قاسم سلیمانی میں شرکت کی۔ اس پروگرام میں علماء و دیگر خصوصی مہمانون نے شرکت کی۔

اس موقع پر نمایندہ رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی آقای سید علی خامنہ برائے ہندوستان حجت الاسلام والمسلمین آقای مھدی مھدوی پور کی خدمت میں آپ کا عکس مبارک بطور فن مصوری کا شاندار نمونے کے پیش کیا گیا۔جسے مولانا کاظم حسین مظہری منیجر مدرسہ حسینیہ گھوسی اور مولانا مظاہر حسین پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور نے پوروانچل کے مشہور و معروف شیعہ آرٹسٹ ساکن بڑا گاوں گھوسی ضلع مئو قیصر آرٹ سے تیار کرایا ۔ جس پر نمائندہ ولی فقیہ ہند نے شکریہ پیش کیا۔

نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان سے مولانا کاظم حسین مظہری و مولانا مظاہر حسین کی ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .