حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی یاد میں منعقد ایک تقریب دوران کہا: شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے دوستوں کو قتل کرنا عراق کی سرزمین اور خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: دہشت گرد حملوں کے خلاف کھڑے ہونے اور لڑنے میں اہم کردار ادا کرنے والے کمانڈروں کو نشانہ بنانا دوطرفہ معاہدوں اور دوستانہ تعلقات کے احترام کو ظاہر نہیں کرتا بلکہ اس کام سے معاہدوں کی خلاف ورزی ظاہر ہوتی ہے۔