۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
آیت‌الله احمد جنتی

حوزہ/ آیت اللہ جنتی نے کہا: دنیا کا ہر آزاد انسان ان شہداء کے خون کا بدلہ لینا چاہتا ہے، جو لوگ شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل میں ملوث تھے وہ اس غیر انسانی فعل کا ضرور خمیازہ ادا کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی گارڈین کونسل کے سکریٹری آیت اللہ احمد جنتی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے روز شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہم اس عظیم شہید کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم ایران، عراق اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی یاد منائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا: شہید سلیمانی دہشت گردانہ تحریکوں کے نمایاں دشمن تھے، اور جن لوگوں نے انہیں بے دردی سے قتل کیا، انہوں نے یہ ظاہر کر دیا کہ وہ دہشت گردوں کے گاڈ فادر ہیں۔

آیت اللہ جنتی نے کہا: دنیا کا ہر آزاد انسان ان شہداء کے خون کا بدلہ لینا چاہتا ہے، جو لوگ شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل میں ملوث تھے وہ اس غیر انسانی فعل کا ضرور خمیازہ ادا کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .