۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
ماکو

حوزہ / شہر ماکو کے امام جمعہ نے کہا: آج سب شہید سلیمانی کو عالمی دہشت گردی سے مقابلے کی علامت سمجھتے ہیں۔ اس بلند مرتبہ شہید نے اپنی شہادت تک عالمی استکبار کے خلاف جنگ ترک نہیں کی اور خود بھی عالمی دہشت گرد کے ہاتھوں شہید ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر ماکو کے امام جمعہ والجماعت حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ہاشمی نے اس شہر میں شیعہ اور اہل سنت علماء کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: انسان کی کامیابی کا راز اس کے دینی اور الہی احکام پر عمل کرنے میں ہے۔

حجت الاسلام ہاشمی نے کہا: شہید قاسم سلیمانی نے بیک وقت عراق اور شام میں داعش کا مقابلہ کیا۔ آج سب انہیں عالمی دہشت گردی سے مقابلے کی علامت سمجھتے ہیں۔ وہ خود بھی عالمی دہشت گرد امریکہ کے ہاتھوں شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا: شہید قاسم سلیمانی ایک انتھک مجاہد تھے اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے بقول شہید قاسم سلیمانی مکتبِ اسلام اور مکتب امام خمینی (رہ) کے پروردہ تھے۔

شہر ماکو کے امام جمعہ نے کہا: شہید سلیمانی دشمن شناسی میں مہارت رکھتے تھے۔ وہ تمام فتنوں کا سرچشمہ امریکہ اور اسرائیل کو قرار دیتے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ہمیشہ جہاد کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .