حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد کے مسئول حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام کے بطل جلیل شہید حاج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے اجتماع میں عالمی دہشتگردوں کے ہاتھوں متعدد مومنین کے خاک وخون میں غلطاں ہونے پر حضرت ولی عصر(عج)،رہبر معظم انقلاب اور ملت اسلامیہ کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس جیسے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جیسا کہ رہبر معظم نے فرمایا "سردار سلیمانی کی نسبت شہید سلیمانی دشمن کے لئے زیادہ خطر ناک ہے"۔ شہید قاسم سلیمانی کہ قبر کہ نزدیک یہ دہشت گردانہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن آج بھی شخصیت شہید قاسم سلیمانی سے خائف ہے۔
حجۃالاسلام عقیل حسین خان کا نے کہا دشمن اسلام " شہید سلیمانی "کی شخصیت اور مسلمانان عالم کے دلوں میں ان کی محبوبیت سے خائف ہوکر دہشت گردی جیسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتاہے لیکن ۔۔۔وہ کان کھول کرسن لے کہ دہشت گردی کے واقعات سے مقاومت اور اسلامی بیداری کو آگے بڑھنے سے نہیں روکا جاسکتا ہے ۔ان شاءاللہ عالمی دہشت گرد امریکہ ،اسرائیل اور ان کے منفور سے منفورتر ہوکر اپنے منہ کی کھائیں گے اور دنیا پر وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا پر مھدئ فاطمہ (عج)کے ہاتھوں عدل الہی کا پرچم لہرایا جائے گا ۔