۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
کلب جواد

حوزہ/جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی امریکی دہشت گردانہ اور بزدلانہ حملے میں ہوئی شہادت پر امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے امریکی دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی ایران کے فوجی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اورکتائب حزب اللہ کے کمانڈر ابو مہدی مہندس کی امریکی دہشت گردانہ اور بزدلانہ حملے میں ہوئی شہادت پر امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے امریکی دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔مولانانے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئےتمام عالم اسلام خاص طورپر ، ملت ایران اور رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مد ظلہ العالی کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کی ۔
انھوں نے امریکی دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس حملے سے یہ واضح ہوگیاہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک خطے میں دہشت گردی کو کتنے بڑے پیمانے پر فروغ دے رہے ہیں اور یہ استعماری طاقتیں نہیں چاہتی ہیں کہ دنیا میں امن و امان قائم ہو ۔شہید جنرل قاسم سلیمانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے بہترین کمانڈروں میں سے ایک تھے جنہیں ان کی کامیابی اور شجاعت و جوانمردی کے چلتے امریکہ نے نشانہ بنایاہے ۔امریکہ جنرل قاسم سلیمانی کی حکمت عملی اور دہشت گردی کے خلاف ان کی منصوبہ بندیوں سے عاجز آچکا تھا ۔امریکہ جو دنیا بھر میں دہشت گردی کا بانی ہے ،جنرل قاسم سلیمانی کے دہشت گردی مخالف اقدامات کا توڑ نہیں رکھتا تھا اس لئے انہیں شہیدکرایا گیا۔ہم امریکی دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور عالمی حقوق انسانی کی تنظیموں منجملہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ کے اس بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔مولانانے کہاکہ  امریکہ کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جاتا ۔جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت در اصل امریکہ ،اسرائیل اور تمام استعماری طاقتوں کے خاتمے کا اعلامیہ ہے ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران پر پابندیاں عائد کرکے اس کے سرکو جھکانے میں ناکام رہے ہیں۔ملت ایران نہ کبھی استعماری طاقتوں کے سامنے جھکی ہے اورنہ آگے جھکے گی ۔اس کے پاس بہترین قیادت ہے جس نے پوری دنیا میں اپنی بصیرت اور دوراندیشی کا لوہا منوایاہے ۔مولانانے اپنے بیان میں کہاکہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت امریکہ کی ناکامی اور ملت ایران کی کامیابی کی دلیل ہے ۔امریکہ ملت ایران اوراس کی فوجوں کے سامنے ہمیشہ ذلیل و خوار ہوتارہاہے اور ان شاء اللہ یونہی ہوتا رہے گا ۔امریکہ کو اب ایران سے مزید ڈرنا چاہئے کیونکہ شہید کا خون ظالم طاقتوں کے زوال کی علامت ہوتاہے ۔
 جنرل قاسم سلیمانی کی اندوہ ناک شہادت کے موقع پر دفتر مجلس علماء ہند لکھنؤ اور اس کے تمام متعلقہ اراکین نے امریکہ کے اس دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملت ایران اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مد ظلہ العالی کی خدمت میں تعزیت پیش کی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .