۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ دیدار حجت الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی دبیر کل مجلس علمای هند با آیت الله اعرافی

حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے زائرین کی تعداد میں کبھی کمی واقع نہیں ہوئی ،یہ دہشت گردتنظیموں کی ناکامی کی بڑی دلیل ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے ایران کےشہر شیراز میںحرم شاہ چراغ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔

مولانا نے اپنے بیان میں کہاکہ حرم شاہ چراغ پر رواں سال میں دہشت گردی کا یہ دوسرا واقعہ ہے ،جس سے ظاہر ہوتاہے کہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہمارے مقدس مقامات ہیں ۔اس سے پہلے عراق میں موجود ہمارے اماموں کے مطہر روضوں پر مسلسل دہشت گردانہ حملے ہوتے رہے ہیں ،مگر دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ مقدس مقامات آج بھی مرجع خلائق ہیں ۔دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے زائرین کی تعداد میں کبھی کمی واقع نہیں ہوئی ،یہ دہشت گردتنظیموں کی ناکامی کی بڑی دلیل ہے ۔

مولانا نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم حرم شاہ چراغ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے تئیں اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔خاص طورپر رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مد ظلہ العالی اور ملت شہید پرور ایران کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ان شاء اللہ دشمن اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور اسی طرح شرمناک ہزیمت اٹھاتا رہے گا۔

واضح رہے کہ حرم شاہ چراغ ایران کے معروف شہر شیراز میں موجود ہے جہاں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے دوبیٹے احمدؑ اور محمدؑ مدفون ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .