۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
اقوام متحدہ

حوزہ/ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے شہر شیراز میں حرم حضرت شاہچراغ (ع) پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے شہر شیراز میں حرم حضرت شاہچراغ (ع) پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے حرم حضرت شاہچراغ (ع) پر ہونے والے حملے کو دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک 13 اگست کو شیراز کے شہر شاہ چراغ میں ہونے والے بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اسی طرح سلامتی کونسل کے بیان میں یہ بھی آیا ہے کہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، سلامتی کونسل نے 13 اگست کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان ایرانی حکومت اور متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعا کرتے ہیں۔

اسی طرح سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کونسل رکن تمام ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس سلسلے میں ایرانی حکام کے ساتھ تعاون کریں، سلامتی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کونسل کے رکن ممالک اس بات پر زور دیتے ہیں کہ کسی بھی دہشت گردانہ حملے کا کوئی جواز نہیں بن سکتا، چاہے وہ کہیں بھی ہو اور کسی بھی وجہ سے ہو۔

واضح رہے کہ صرف 13 اگست بروز اتوار ایران کے شہر شیراز میں واقع حرم حضرت شاہچراغ (ع) پر ایک مسلح شخص نے دہشت گردانہ حملہ کیا تھا جس میں 2 افراد شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے، امریکہ کے علاوہ کئی ممالک نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .