۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حرم شاهچراغ

حوزہ/ جامعہ روحانیت امامیہ ہرات افغانستان نے ایک بیان میں، حالیہ دنوں حرم حضرت شاہ چراغ علیہ السلام پر ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت امامیہ ہرات افغانستان نے ایک بیان میں، حالیہ دنوں حرم حضرت شاہ چراغ علیہ السلام پر ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مذمتی بیان کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم رب الشهداء و الصدیقین

وَمَنْ قُتِلَ مَظْلُومًا فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِیِّهِ سُلْطَانًا فَلَا یُسْرِفْ فِی الْقَتْلِ.

اور جو شخص مظلوم مارا گیا ہے اس کے ولی کو ہم نے (حق قصاص) پر تسلط دیا ہے، لیکن وہ قتل میں اسراف نہ کرے کیونکہ وہ مدد دیا گیا ہے۔

ایک مرتبہ پھر صہیونی مزدوروں نے مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کرنے کی بزدلانہ کوشش کی اور حرم حضرت احمد بن موسیٰ علیہ السّلام کے کچھ بیگناہ زائرین کو خون سے لت پت کردیا۔

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ مغربی اور صہیونی تربیت یافتہ دہشت گرد گروہ داعش اور عالمی استکبار کے مزدوروں کا اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے خطے کی اقوام اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کی فضاء کو خراب کرنے کے علاؤہ کوئی ہدف نہیں ہے۔

جامعہ روحانیت امامیہ ہرات، حضرت صاحب العصر و الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجه الشریف، ولی امر المسلمین اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہوئے اس المناک جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور خداوند متعال کی بارگاہ میں، اس حادثے میں شہید ہونے والے شہداء کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کرتی ہے۔

شریک غم-جامعہ روحانیت امامیہ ہرات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .