۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علمی نشست

حوزه/ جامعه روحانیت بلتستان کے تحت، اہل منبر، مشکلات، راہ حل اور زمہ داریوں کے عنوان سے ایک عظیم علمی نشست حسینیہ بلتستانیہ قم المقدسہ میں منعقد ہوئی جس سے پاکستان سے آئے ہوئے معروف خطیب حجت الاسلام سید شہنشاہ نقوی اور استاد حوزہ حجت الاسلام یوسف عابدی نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعه روحانیت بلتستان کے تحت، اہل منبر، مشکلات، راہ حل اور زمہ داریوں کے عنوان سے ایک عظیم علمی نشست حسینیہ بلتستانیہ قم المقدسہ میں منعقد ہوئی جس سے پاکستان سے آئے ہوئے معروف خطیب حجت الاسلام سید شہنشاہ نقوی اور استاد حوزہ حجت الاسلام یوسف عابدی نے خطاب کیا۔

مبلغین کو مختلف علوم سے خود کو آراستہ کرنا ہوگا، مقررین

اس عظیم الشان علمی نشست میں حوزہ علمیه قم کے علماء اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مبلغین کو مختلف علوم سے خود کو آراستہ کرنا ہوگا، مقررین

واضح رہے یہ علمی نشست؛ جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبۂ تبلیغ کے سربراہ استادِ حوزہ حجت الاسلام شیخ محمد علی ممتاز کی کاوشوں سے منعقد کرائی گئی تھی۔

اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز، کلام الٰہی کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت بین الاقوامی شہرت یافتہ قارئ قرآن مولانا محمد بشارت امامی نے حاصل کی اور برادر ذیشان جوادی نے امام عصر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ نظامت کے فرائض جامعہ روحانیت بلتستان کے ترجمان حجت الاسلام ڈاکٹر موسیٰ عرفانی نے سرانجام دیئے۔

مبلغین کو مختلف علوم سے خود کو آراستہ کرنا ہوگا، مقررین

علمی نشست سے میزبان خطیب استادِ حوزہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ یوسف عابدی نے خطاب کرتے ہوئے احادیث کی روشنی میں علم کی اقسام اور علمی میدان میں جدوجہد کرنے والے علماء، طلباء اور دانشوروں کی فضیلت پر سیر حاصل گفتگو کی۔

انہوں نے تبلیغی فرائض سرانجام دینے کے حوالے سے علماء کی زمہ داریوں پر نیز روشنی ڈالی۔

اس عظیم الشان علمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے نامور خطیب حجت الاسلام سید شہنشاہ حسین نقوی نے دینی تبلیغ کی اہمیت، مواقع اور مبلغین کی ذمہ داریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مبلغین کو عقائد کے علوم سے زیادہ سے زیادہ آراستہ ہونا چاہیئے، کیونکہ دوسروں کو اسلامی عقائد سے روشناس کرانے سے پہلے اپنا عقیدہ مضبوط اور درست ہونا چاہیئے۔

نشست کے آخر میں، شرکاء نے مؤثر تبلیغ کے بارے میں مختلف سوالات کئے اور پاکستان کے معروف خطیب حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی نے جوابات دئیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .