۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
کراچی میں بلتستان کے مبلغین کی تجلیل

حوزہ/ کراچی میں مقیم بلتستان کے بزرگ عالم دین استاد الاساتذہ حوزہ علمیہ المہدی کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد سلیم کی جانب سے قم المقدسہ سے آئے ہوئے مبلغین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک تجلیلی پروگرام مدرسہ المہدی میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں مقیم بلتستان کے بزرگ عالم دین استاد الاساتذہ حوزہ علمیہ المہدی کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد سلیم کی جانب سے قم المقدسہ سے آئے ہوئے مبلغین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک تجلیلی پروگرام مدرسہ المہدی میں منعقد ہوا۔

تصاویر دیکھیں:

کراچی میں ماہ رمضان المبارک کے مبلغین کی تجلیل

واضح رہے مبلغین کرام پاکستان کے صوبۂ سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کی مناسبت سے تبلیغی فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

یاد رہے کہ اس تجلیلی نشست میں 70 سے زائد مبلغین شریک تھے۔

تفصیلات کے مطابق، پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا، جس کے بعد حجت الاسلام نادم شگری نے بارگاہِ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض جامعہ روحانیت بلتستان کے نائب صدر حجت الاسلام ڈاکٹر احمد حسن عابدی نے سر انجام دیئے۔

جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبۂ تبلیغات کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد علی ممتاز نے خطبۂ استقبالیہ دیتے ہوئے مبلغین کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

نشست سے حجت الاسلام والمسلمین شیخ یوسف عابدی نے خطاب کرتے ہوئے مبلغ کی زمہ داریوں کو بیان کیا۔

آخر میں بزرگ عالم دین، استاد العلماء اور مدرسہ ہذا کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد سلیم دامت برکاتہ نے صدارتی خطاب کیا۔

آقا شیخ سلیم نے مبلغین کی اہم زمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے سندھ اور بلوچستان میں تبلیغی فرائض سر انجام دینے والے علمائے کرام کے کام کو اہم قرار دیا اور ان کے حق میں دعائے خیر فرمائی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .