۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شگر بلتستان

حوزہ/ دینی مدارس اور مراکز کسی بھی اسلامی معاشرے کی پہچان اور نئی نسل کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان کے علاقہ شگر میں موجود جامعۂ فوز العظیم اور جامعۃ الزہرا طلباء وطالبات کی تعلیم وتربیت کے دو اہم مرکز ہیں، اس سلسلے میں ان مدارس کے سربراہوں سے حوزہ نیوز نے گفتگو کی ہے جسے حوزہ قارئین کرام کی خدمت میں پیش کر رہا ہے۔

ضلع شگر بلتستان میں دو اہم دینی مراکز طلباء وطالبات کی تعلیم وتربیت میں مشغول عمل ہیں۔

جامعۂ فوز العظیم وجامعۃ الزہرا شگر کے پرنسپل شیخ فدا حسین عابدی نے حوزہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعۂ فوز العظیم طلباء کی عصری ودینی تعلیم کو پیش نظر رکھتے ہوئے 2009ء میں قیام میں لایا گیا تھا جس میں 2019ء سے طلباء کے قیام وطعام اور عصری تعلیم کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

اس جامعہ میں تقریباً 100 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ یہاں کے اساتذہ اور طلباء رمضان المبارک اور محرم الحرام میں تبلیغی وتربیتی فرائض سرانجام دیتے ہیں اور ساتھ ہی طلباء کو وقتاً فوقتاً مطالعاتی وتربیتی سیر وتفریح کے مواقع بھی میسر ہیں۔

جامعۃ الزہرا کی تاسیس اور اہداف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ فدا عابدی نے کہا کہ جامعۃ الزہرا شگر بھی ضلع بھر میں طالبات کے لئے ایک مثالی ادارہ ہے۔ جہاں طالبات دینی تعلیم کے ساتھ قریبی سکولز وکالجز میں مروجہ تعلیم بھی حاصل کرتی ہیں اور جامعۂ ہذا کی فارغ التحصیل طالبات مختلف سکولز، مدارس اور علاقوں میں تدریسی وتربیتی امور انجام دے رہی ہیں۔

جامعۃ الزہرا شگر کے پرنسپل شیخ اشرف شگری نے مزید کہا کہ جامعۃ الزہرا کی بنیاد آج سے آٹھ سال پہلے رکھی گئی تھی اور حال ہی میں یہاں طالبات کے قیام و طعام اور رہائش کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے، جہاں مختلف علاقوں سے طالبات نے داخلہ لیا ہے۔ جامعۂ ہذا میں حوزوی اور اسلامی معارف کے کورسز کو جدید تقاضوں کے مطابق نصاب میں شامل گیا ہے۔

مستقبل میں جامعۃ الزہرا کے اہداف کے حوالے سے شیخ اشرف شگری نے کہا کہ مستقبل میں طالبات کی تحریر وتقریر اور دیگر صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے منفرد پروگراموں کا انعقاد ہمارے اہداف و مقاصد میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جامعہ میں ایک بڑا کانفرنس ہال قیام عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ نماز جماعت کے ساتھ مختلف تربیتی اور تبلیغی پروگرام منعقد کیا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .