حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے بیگناہ چودہ جوانوں کی رہائی کے لئے دئے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا: موجودہ حکومت کے سابقہ دور میں جو مظالم گلگت بلتستان کی عوام پر ڈھائے گئے ان کی مثال نہی ملتی۔
انہوں نے کہا: اگر ہمارے ریاستی اداروں کو 2 رینجرز کے قتل کے مجرم اتنی جلدی مل جاتے ہیں تو ہمیں جواب دیں کہ ہمارے دو سیدانیوں سمیت نو افراد اور آغا ضیاالدین شہید کے قاتل، سانحہ بانوسر چلاس میں ظالمانہ طور پر شہید کئے جانے عالے لوگوں کے قاتل کہاں ہیں؟
انہوں نے کہا: حکومت ہمیں آئین وقانون کے مطابق انصاف فراہم کرے۔ جو عدالتیں کسی کو رات کے اندھیرے میں تخت پر بٹھا سکتی ہیں وہ عدالتیں گلگت کی غریب و غیور عوام کو انصاف فراہم کیوں نہیں کر رہیں؟
انہوں نے کہا: حکومت ہمارے بیگناہ نوجوانوں کو جلد رہاکرے بصورت دیگر ہم انصاف خود حاصل کرنا جانتے ہیں۔ اس حکومت کے سابقہ دور میں کئے گے مظالم ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ہم محبِ وطن پاکستانی ہیں اور پاکستان کا وقار ہمیں عزیز ہے۔ حکومت پاکستان ہمارے اوپر ظلم ڈھانا بند کرے۔