۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محترمہ سائرہ ابراہیم

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما سائرہ ابراھیم نے کہا کہ گلگت بلتستان کی زمینوں کو خالصہ سرکار کے نام پر ہتھیانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، جو کہ انتہائی مضحکہ خیز اقدام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما سائرہ ابراھیم نے کہا کہ گلگت بلتستان کی زمینوں کو خالصہ سرکار کے نام پر ہتھیانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے جوکہ انتہائی مضحکہ خیز اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے آئی یو کھاری، کونوداس اور سکوار مناور میں عوامی ملکیتی زمینوں پر ڈی سی اور اے سی کے ذریعے قبضے کی ناکام کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زمینوں پر قبضہ کرنے کی وجہ سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں سرکاری ملازم گلگت بلتستان میں انارکی پھیلانے کے درپے ہیں جوکہ ناقابل قبول ہے۔

محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پہلے ہی اپنی زمینوں کو ایسے بدمعاش اور عوام دشمن آفیسران کی وجہ سے اپنی ملکیتی اراضیوں سے محروم ہوچکے ہیں اور آب مزید ایسے کسی بھی عوام دشمن اقدام کو برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور کابینہ کے اراکین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام دشمن سرکاری اہلکاروں کے تادیبی کاروائی عمل میں لاکر اس کے پس پردہ محرکات کو بے نقاب کریں اور انہیں عوام دشمن اور انارکی پھیلانے سے روکا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .