۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
محترمہ سائرہ ابراہیم

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبۂ خواتین کی رہنما سائرہ ابراہیم نے کہا کہ معاشرے سے غربت کے خاتمے اور خاندان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے مستحق خواتین کو سہارا دینا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبۂ خواتین کی رہنما سائرہ ابراہیم نے کہا کہ معاشرے سے غربت کے خاتمے اور خاندان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے مستحق خواتین کو سہارا دینا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو ہنر مند بنانے اور بہتر روزگار فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کے زیر انتظام چلنے والے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر برمس میں محکمہ تعلیم آفیسر فاروق احمد کے ہمراہ برمس پائیں ووکیشنل اسکول کا دورہ کے دوران خواتین سے اپنی گفتگو میں کیا ہے۔

خاندان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے مستحق خواتین کو سہارا دینا ضروری ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم

محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ ووکیشنل سکول جہاں کہیں بھی ہوں ہم اپنی بساط کے مطابق ہرممکن کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے ووکیشنل ٹرینرز کو یقین دہانی کروائی کہ اس طرح کے مزید جتنے ووکیشنل اسکول چل رہے ہیں ان سب کے مسائل کو ہم اپنی ٹیم کے ہمراہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر حل کرنے کی ہر ممکن کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر محکمہ تعلیم کے آفیسر فاروق احمد نے کہا کہ علاقے کی خواتین کی محنت اور لگن دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی اور امید ہے کہ خواتین ہنر کو سیکھنے اور سکھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اعلیٰ حکام کو محکمہ کے تحت چلنے والے ووکیشنل سکولوں کے ماسٹر ٹرینرز کے بنیادی مسائل کو فوری حل کروانے کی شفارش کریں گے ووکیشنل سکولوں کے ذریعے ہنر سکھایا جائے گا تاکہ خواتین اپنے پاؤں پر کھڑی ہوں اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .