۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ایم ڈبلیو ایم

حوزہ /مجلس وحدت مسلمین عزاداری سیل کے رکن حاجی امیر عباس مرزا کربلائی بیت المال پنجاب کے ممبر نامزدہوگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین عزاداری سیل کے رکن حاجی امیر عباس مرزا کربلائی بیت المال پنجاب کے ممبر نامزد ہوگئے ہیں۔ ان کی نامزدگی کا باقائدہ نوٹیفکیشن پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان الحاج حیدرعلی مرزا کے فرزند اور ایم ڈبلیوایم عزاداری کونسل پنجاب کے رکن حاجی امیر عباس مرزا کربلائی کو بیت المال پنجاب کا ممبر نامزد کردیا گیا ہے۔

حاجی امیر عباس مرزاکربلائی کی ممبر بیت المال پنجاب نامزدگی کا باقائدہ نوٹیفکیشن پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردیا گیا، ایم ڈبلیوایم مرکزی وصوبائی قائدین نے حاجی امیر عباس مرزاکربلائی کی نامزدگی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .