۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تعمیر وطن کنونشن ISO Pak

حوزہ/آئی ایس او پاکستان نواب شاہ ڈویژن کی جانب سے ڈویژنل تعمیر وطن کنونشن شاہ داد پور میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نواب شاہ پاکستان کی جانب سے منعقدہ ڈویژنل تعمیر وطن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تعمیر وطن اور تعمیر انسانیت کے لئے نظام کی اصلاح ضروری ہے۔

نظامِ ولایت و امامت بشریت کی فلاح کا ضامن ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے مزید کہا کہ نظام ولایت و امامت بشریت کی فلاح کا ضامن ہے۔ ولایت دین کی روح ہے۔ قرآن کریم مکمل نظام حیات ہے جو ہمیں طاغوت کی اطاعت سے روکتے ہوئے ولی خدا کی ولایت میں آنے کی دعوت دیتا ہے۔

نظامِ ولایت و امامت بشریت کی فلاح کا ضامن ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی نے کہا کہ عصرِ حاضر میں نائبِ امام حضرت امام خمینی کی تحریک اور فکر خمینی اہل حق کے لئے مشعل راہ ہے۔ موجودہ زمانے میں عالم کفر کے مقابلے میں حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے قیام فرمایا اور قرآن و سنت اور سیرت اہل بیت علیہم السلام کی روشنی میں اسلامی حکومت تشکیل دی۔ خدا کے دین کی سربلندی انقلاب اسلامی کا ہدف ہے۔

نظامِ ولایت و امامت بشریت کی فلاح کا ضامن ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ خط ولایت کے پیروکار عصر حاضر کی یزیدیت کے مقابلے میں سینہ سپر ہیں۔ آج عالمی انقلابی تحریک دنیائے استکبار کے مقابلے میں استقامت کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔

نظامِ ولایت و امامت بشریت کی فلاح کا ضامن ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر انہوں نے آئی ایس او نواب شاہ ڈویژن کے نئے میر کارواں برادر سید سیرتِ عباس شاہ کا اعلان کیا۔ آئی ایس او کے مرکزی نمائندہ برادر ثقلین حیدر نے نو منتخب ڈویژنل صدر سے حلف لیا۔

نظامِ ولایت و امامت بشریت کی فلاح کا ضامن ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی ایس او نواب شاہ ڈویژن کی جانب سے منعقدہ تعمیر وطن کنونشن کے موقع پر شہدائے مقاومت کی یاد کو تازہ کرنے اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

نظامِ ولایت و امامت بشریت کی فلاح کا ضامن ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

نظامِ ولایت و امامت بشریت کی فلاح کا ضامن ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

نظامِ ولایت و امامت بشریت کی فلاح کا ضامن ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .