۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
پروفیسر عین الحسن

حوزہ/ انسانی اقدار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ انسانی مزاج، افراد کی شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد/ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ثقافتی سالمیت کی ایک بہترین مثال ہے جو قومی شناخت کے تحفظ کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کرتی ہے۔

پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مانو نے کل ڈین، اسٹوڈنٹس ویلفیئر کے زیر اہتمام نئے داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے منعقد کیے گئے 6 روزہ طلبہ تعارفی پروگرام (دیکشارمبھ )2022 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

انسانی اقدار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ انسانی مزاج، افراد کی شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈیI، پروفیسر صدیقی محمد محمود، او ایس ڈیII اور پروفیسر ایم وناجا، ڈائریکٹر، نظامت داخلہ نے بھی خطاب کیا۔

پروفیسر محمد عبدالعظیم، یونیورسٹی پراکٹر، پروفیسر مشتاق پٹیل، پرووسٹ، بوائز ہاسٹلز، ڈاکٹر وقار النسائ، پرووسٹ، گرلز ہاسٹلز، اسکولز آف اسٹڈیز کے ڈین، اور شعبہ جات کے صدور بھی موجود تھے۔ پروفیسر سید علیم اشرف، ڈین، بہبودیِ طلبہ نے طلبہ کا خیرمقدم کیا اور پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، صدر نشین، ایس آئی پی ٹاسک گروپ نے شکریہ ادا کیا۔طلبہ تعارف پروگرام کا اختتام 5 نومبر کو ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .