۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آئی ایس او لاہور

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے تعمیر وطن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کا قیمتی ترین سرمایہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے تعمیر وطن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کا قیمتی ترین سرمایہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کی تو ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، انسانی وسائل ملکی تعمیر وترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اقوام عالم میں جس قوم نے بھی اپنے مادی وسائل کی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے انسانی وسیلے بالخصوص نوجوان نسل کی بہترین پرورش اور تعلیم و تربیت پر توجہ مرکوز کی ہے آج وہ اقوام پوری دنیا میں تمام شعبہ ہائے زندگی میں مستحکم و مکرم مقام پر کھڑی نظر آتی ہیں۔

مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے نوجوان نسل کی مضبوط بنیادوں پر نظریاتی و فکری تربیت پر زور دیتے ہوئے انکے کردار اور فرائض پر بھی روشنی ڈالی جو کہ ملک وملت کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کا باعث بنتی ہے، نسل نو کی ہمہ جہت پہلوؤں سے تربیت کا عمل انہیں ایک زمہ دار اور فرض شناس خصوصیات کا حامل شہری بنا دیتا ہے، نظم و ضبط بھی کامیاب زندگی کی چابی ہے جس پر ہمارے نوجوانوں کو ضرور متوجہ رہنا چاہیے۔

انہوں نے پروگرام کے آخر میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں ایوارڈز اور انعامات بھی تقسیم کیئے پروگرام میں مولانا سید جواد موسوی اور آئی ایس او کے دیگر سینئر برادران بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .