۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
خواہر طاہرہ ظفر آئی ایس او پاکستان (طالبات) کی مرکزی صدر منتخب

حوزہ/ نئی مرکزی صدر طاہرہ ظفر کا کہنا تھا کہ وہ تنطیم کی بہبود اور توسیع کیلئے خصوصی کام کریں گی۔ اس سال کو تعمیر وطن کے عنوان سے منائیں گے اور اس حوالے سے خصوصی سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (طالبات) کا سالانہ مرکزی کنونشن بعنون "تعمیر ملت و استحکام وطن" قومی مرکز شادمان لاہور میں منعقد ہوا۔

کنونشن کے آخری روز آئی ایس او پاکستان شعبہ طالبات کی 34 ویں میر کارواں کا اعلان کر دیا گیا۔ نئے سال کیلئے ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والی خواہر طاہرہ ظفر کو نئی رہنما منتخب کر لیا گیا ہے۔

اس موقع پر نئی میر کارواں کا شاندار استقبال کیا گیا۔کنونشن میں ملک بھر سے آئی ایس او پاکستان کے عہدیداران اور سابقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نئی مرکزی صدر طاہرہ ظفر کا کہنا تھا کہ وہ تنطیم کی بہبود اور توسیع کیلئے خصوصی کام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کو تعمیر وطن کے عنوان سے منائیں گے اور اس حوالے سے خصوصی سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

کنونشن میں آئی ایس او سے وابستہ طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی صدر سیدہ معصومہ نقوی اور رکن صوبائی اسمبلی سیدہ زہراء نقوی بھی آئی ایس او طالبات کے سالانہ مرکزی کنونشن میں شریک ہوئیں۔

سیدہ معصومہ نقوی اور سیدہ زہراء نقوی نے پینل ڈسکشن میں اظہار خیال کیا۔ پینل ڈسکشن میں ادارہ تنزیل، جماعت اسلامی شعبہ خواتین، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور آئی ایس او شعبہ تربیت کی نمائندہ خواتین نے شرکت کی۔

ڈسکشن میں آئی ایس او طالبات کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سیدہ معصومہ نقوی نے حالات حاضرہ کے تناظر میں خواتین کی ذمہ داریوں اور معاشرے میں خواتین کے مثبت کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .