۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
ایم ڈبلیو ایم پاکستان صوبہ بلوچستان کا اہم اجلاس

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان ضلع نصیر آباد کی ضلعی شوری کا اہم اجلاس مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان ضلع نصیر آباد کی ضلعی شوری کا اہم اجلاس مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا۔

رپورٹ کے مطابق، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی سیکرٹری میڈیا سیل سید عبدالقادر شاہ بخاری اراکین ضلعی شوری وکابینہ شریک ہوئے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر6رکنی ورکنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی یہ کمیٹی زیر نگرانی صوبائی سیکرٹری میڈیا سیل سید عبدالقادر شاہ بخاری ضلع نصیر آباد میں یونٹس سازی کرے گی اس کے بعد میں تنظیمی کنونشن کاانعقاد ہوگا۔

اس موقع پر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ تنظیم میں یونٹس اہم حیثیت رکھتے ہیں یونٹس پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہیے اس موقع پر صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے بھی کہا کہ مجلسِ وحدت مسلمین نمائندہ تنظیم ہے جس نے ہمیشہ ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کی ہے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آزادی مارچ کی حمایت اعلان کیا ہے mwmبلوچستان قائد وحدت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہر وقت تیار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .