۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ ڈومکی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سید حسن ظفر نے ایم ڈبلیو ایم صوبہ بلوچستان کے مختلف سیلاب متاثرہ یونٹس کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سید حسن ظفر نے ایم ڈبلیو ایم صوبہ بلوچستان کے مختلف سیلاب متاثرہ یونٹس کا دورہ کیا۔

انہوں نے تاج پور جمالی گوٹھ تاجل نائچ گوٹھ حاجی امداد جکھرانی گوٹھ غازی خان کھوسہ روجھان جمالی اور ڈیرہ اللہ یار میں تنظیمی ذمہ داران اور متاثرین سیلاب سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نظام امامت و ولایت پر یقین رکھنے والی الہی جماعت ہے جو اصلاح معاشرہ کے لئے میدان عمل میں موجود ہے۔ ایم ڈبلیو ایم مستضعفین کی جماعت ہے جو عوامی مشکلات کے حل کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات کی روشنی میں وطن عزیز پاکستان سے امریکی مداخلت کا خاتمہ چاہتی ہے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر میں ہمارے کارکن لبیک کہیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ بلوچستان کے ہزاروں سیلاب متاثرین آج بھی امداد کے منتظر ہیں کیونکہ حکومت نے متاثرین سیلاب کی مدد میں کوتاہی کی ہے۔

علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے کارکن قائد وحدت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان کے معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف میدان میں موجود ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر متاثرین سیلاب کے درمیان راشن کپڑے اور سوئیٹر تقسیم کئے گئے۔

متاثرین سیلاب کے درمیان راشن، کپڑے اور سوئیٹر تقسیم

متاثرین سیلاب کے درمیان راشن، کپڑے اور سوئیٹر تقسیم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .