۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل گنداخہ، بلوچستان کے زیر انتظام  سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل گنداخہ، بلوچستان کے زیر انتظام سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں اور اب 400 عدد رضائیاں(لحاف) متاثرین کی خدمت میں مکمل عزت و شرف، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر اور استحقاق کے پیش نظر، رضاکاروں نے ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچائیں۔

الحمداللہ، گذشتہ 4 ماہ سے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف امور میں فعالیت انجام دی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال(سائبان)، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب، مکانات کیلئے سامان کی فراہمی اور ہنگامی امداد جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں۔

تحصیل گنداخہ کے 715 متاثرین تک اشیائے خورد و نوش اور مچھر دانیاں پہنچائی جا چکی ہیں، 56 متاثرہ گھرانوں کو خیمے نصب کرکے دئیے گئے ہیں اور 2 ماہ تک مسلسل متاثرین کو تبرک امام حسین علیہ السلام اور فراہمی آب کی سہولیات ان کے گھروں، خیموں اور جائے پناہ تک پہنچائی جاتی رہی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں اور اب 400 عدد، رضائیاں(لحاف) متاثرین کے گھروں تک پہنچائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ گنداخہ میں 2010 کے سیلاب متاثرین کیلئے مکانات بھی تعمیر کئے جاچکے ہیں اور مستقل بنیادوں پر مکانات، بنیادی ضروریات، مساجد کی تعمیرات اور فراہمی آب کے منصوبوں پر کام سارا سال جاری رہتا ہے۔ محرم الحرام میں عشرہ مجالس کا انعقاد، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہوتی رہتی ہے۔

قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہر نشیب و فراز میں امت مسلمہ کو اتحاد کا درس دیا اور موجودہ حالات میں بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مکتب و مسلک سے بالاتر ہوکر خدمت کرنے کا عملی درس دیا۔

رب کریم قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کو اپنی تائیدات سے سرفرازی نصیب فرمائے اور زہرا (س) اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں بھی اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔

علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی

علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .