۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ظفر عباس شمسی

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنما علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے مسائل فوری طور پر حل کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان پاکستان علامہ ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے مسائل فوری طور پر حل کرے، اس وقت بلوچستان مسائلستان بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بگڑی بوئی ہے امن و امان نام کی کوئی چیز نہیں ہے، لہٰذا حکومت اس طرف بھی توجہ دے۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی عام ہو چکی ہے اور حکومت بلوچستان دہشتگردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے اگر کوئی کاروائی کرتی ہے تو وہ شیعہ علماء کے خلاف کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حکومت کی جانب سے بلا جواز گرفتاریاں افسوسناک اقدام ہے، کہا کہ حکومت فوری طور پر علامہ غلام حسنین وجدانی کو رہا کرے۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ ایام فاطمیہ ہیں عزادار دختر رسول کی شہادت و ولادت بیان کریں گے لہذا حکومت بلوچستان کو چاہیے کہ وہ عزاداروں کے ساتھ تعاون کرے اور ان کیلئے سیکورٹی فرھم کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .