۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آرم جامعه مدرسین حوزه

حوزہ/ مولوی عبدالواحد ریگی کی شہادت پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم (اساتذہ کی انجمن) نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: اس عظیم عالم دین کی شہادت سے ظاہر ہوتا ہے کہ دینی اقدار اور انقلاب اسلامی کے تحفظ میں شیعہ اور سنی شہداء کا خون ملا ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم (اساتذہ کی انجمن) نے اپنے ایک پیغام میں مولوی عبدالواحد ریگی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یہ خبر واقعی افسوسناک ہے کہ ایران کے اتحاد و سلامتی کے دشمنوں نے اپنے بزدلانہ عمل سے ایک دیندار، صالح اور اتحاد کے علمبردار مولوی عبدالواحد ریگی کو اغوا کر کے شہید کر دیا، اس عظیم عالم دین کی شہادت سے ظاہر ہوتا ہے کہ دینی اقدار اور انقلاب اسلامی کے تحفظ میں شیعہ اور سنی شہداء کا خون ملا ہوا ہے۔

شیعہ اور سنی اتحاد کوئی بیان بازی اور صرف لسانی اتحاد نہیں ہے اور اس شہید کی شہادت سے استکبار کی نفرت اور جہالت کی گہرائیوں کا اندازہ ہوتا ہے۔ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم (اساتذہ کی انجمن) اس بزرگ سنی عالم دین مولوی عبدالواحد ریگی کی شہادت پر ان کے اہل خانہ اور ان کے تمام رشتہ داروں اور شہید کے عقدتمندوں بالخصوص صوبہ سیستان و بلوچستان کے باشندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ اس عالم دین کے درجات کو بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجز جزیل عنایت فرمائے۔آمین

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .