۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رهبر انقلاب+مولوی عبدالواحد ریگی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے مولوی عبدالواحد ریگي کے اغوا اور شہادت کے تلخ واقعے کے بعد ایک پیغام جاری کر کے کہا ہے کہ جن شیطان صفت افراد نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے وہ ایسے روسیاہ زرخرید لوگ ہیں جو بلوچ ہم وطنوں کی سعادت اور ایرانی قوموں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے والے دشمنوں کی خدمت کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی نے مولوی عبدالواحد ریگي کے اغوا اور شہادت کے تلخ واقعے کے بعد ایک پیغام جاری کر کے کہا ہے کہ جن شیطان صفت افراد نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے وہ ایسے روسیاہ زرخرید لوگ ہیں جو بلوچ ہم وطنوں کی سعادت اور ایرانی قوموں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے والے دشمنوں کی خدمت کر رہے ہیں۔

آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس تلخ واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار اداروں کی جانب سے مجرموں کو جلد از جلد پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچانے پر زور دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

جناب مولوی عبدالواحد ریگي رحمۃ اللہ علیہ کے اغوا اور اس خیرخواہ اور بہادر عالم دین کو شہید کر دئے جانے کے تلخ واقعے پر مجھے گہرا دکھ پہنچا۔ جن شیطان صفت افراد نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے وہ ایسے روسیاہ زرخرید عناصر ہیں جو بلوچ ہم وطنوں کی سعادت اور ایرانی قوموں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے والے دشمنوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ ذمہ دار اداروں کا فرض ہے کہ وہ مجرموں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچائيں اور یہ کام جلد از جلد اور پوری سنجیدگي سے ہونا چاہیے۔

میں شہید کے اہل خانہ اور بلوچستان کے تمام لوگوں خاص طور پر خاش اور ایرانشہر کے عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور سبھی کے لیے رحمت الہی کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

14 دسمبر 2022

تبصرہ ارسال

You are replying to: .