حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیستان و بلوچستان کی سلامتی کونسل نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے اطلاع دی کہ خاش شہر میں مسجد امام حسین (ع) کے سنی امام مولوی عبدالواحد ریگی، جو کہ علاقے اور صوبہ سیستان کے سرکردہ مولویوں میں سے ایک تھے، بلوچستان میں جمعرات کی سہ پہر نامعلوم افراد نے اغوا کر کے شہید کر دیا۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانچ پڑتال کے بعد مکمل اور تفصیلی رپورٹس سے آگاہ کیا جائے گا۔