۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد

حوزه/ خطیبِ حرمِ حضرت فاطمہ معصومہ (س) نے کہا کہ اہل بیت (ع) خصوصاً حضرت فاطمہ زہرا (س) سے عشق ومحبت، انسان کیلئے معرفة و رضايتِ الٰہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین استاد فرحزاد نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلس سے خطاب میں، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے زیارت نامہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بہترین ذکر، دعا اور مختصر ترین توسل، محمد وآل محمد علیہم السلام پر درود و سلام بھیجنا ہے۔

استاد فرحزاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بلند آواز سے درود پڑھنے سے نفاق ختم ہو جاتا ہے، مزید کہا کہ سب سے بخیل ترین شخص وہ ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام سنے اور ان پر درود نہ بھیجے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی روایات کے مطابق اگر موت کے وقت کسی شخص کا آخری کلام صلوات ہو تو وہ براہ راست جنت میں داخل ہوگا، کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا کی تمام مخلوقات کو انسان کیلئے پیدا کیا ہے اور انسانوں کو اپنی عبادت و پرستش کیلئے پیدا خلق فرمایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص قیامت کی حقیقت پر یقین رکھتا ہے تو دنیا اس کی نظر میں پست ہو گی۔ ہمیں ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگنی چاہیئے کہ وہ ہمیں انسانی تخلیق کی حقیقت سے روشناس کرائے، تاکہ خدا کے حقیقی بندوں کی طرح اس کی عبادت و بندگی میں سر خم تسلیم کر سکے۔

استاد فرحزاد نے انسانی عمل میں خلوصِ نیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جو بھی خدا کیلئے خلوص دل سے کام کرتا ہے، خدا اس کیلئے ہدایت کا اعلیٰ ترین اور بہترین راستہ کھول دیتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .