۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
فرحزاد

حوزہ/ انہوں نے کہا: قیامت کے دن انسان اس شخص کے ساتھ محشور ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے، شب و روز گزارتا ہے، اس کے بارے میں ہی سوچتا ہے۔ نبی کریم (ص) فرماتے ہیں قیامت کے دن میرے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو محمد و آل محمد پر صلوات پڑھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے قم کے حرم معصومہ قم (س) میں ایک تقریر کے دوران ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قیامت کے دن انسان اس شخص کے ساتھ محشور ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے، جس کے ساتھ شب و روز گزارتا ہے، اور جس کے بارے میں ہی سوچتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فرماتے ہیں قیامت کے دن میرے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو اس دنیا میں محمد اور ان کی آل پر صلوات پڑھیں گے۔

انہوں نے مادی، روحانی، روحانی، جسمانی اور دنیاوی اور اخروی نعمتوں کے شکر گزاری کے موضوع کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ انسان فطری طور پر ترقی کا خواہاں ہے، انسان کو کبھی بھی لالچ، حرص اور حد سے زیادہ کوشش و تلاش کی وجہ سے ترقی اور کامیابی حاصل نہیں ہوتی ، روحانی اور مادی معاملات میں بھی نہ جانے کتنے لوگ ہیں جنھیں لاکھوں کوششوں کے باوجود ترقی حاصل نہیں ہوئی۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم میں مومن کی خصوصیات کی طرف اشارہ کیا اور اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مومن آہستہ و نرم لب و لہجے میں بات کرتا ہے، کہا:تمام منتظرین امام زمانہ (عج) پہلا وظیفہ یہ ہے کہ وہ امام زمانہ (عج) کی خدمت میں حاضر ہونے اور امام کو درک کرنے کے آداب سیکھے تا کہ امام کی خدمت میں حاضر ہونے کے لائق بن سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .