۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
خنداب

حوزہ / ایران کے شہر خنداب کے امام جمعہ نے کہا: انسان کے امور کی انجام دہی میں جو چیز گہرا اثر ڈالتی ہے ان میں سے ایک کسی بھی کام کی درستگی اور اس کا لازم و ضروری ہونا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر خنداب کے امام جمعہ حجت الاسلام محمد صفاہانی نے مدرسہ علمیہ مہدیہ خنداب میں منعقدہ ایک درسِ اخلاق میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: انسان کے امور کی انجام دہی میں جو چیز گہرا اثر ڈالتی ہے ان میں سے ایک کسی بھی کام کی درستگی اور اس کا لازم و ضروری ہونا ہے۔

انہوں نے کہا: جتنا ہمارے کام کے نتائج ہم پر واضح و روشن ہوں گے اتنا ہی اس کام کو انجام دینے کی خواہش اور رغبت بھی زیادہ ہو گی۔

حجت الاسلام صفاہانی نے مزید کہا: کسی بھی شخص کی بصیرت اور روشن فکری اس کے امور کی انجام دہی میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔ اسی طرح روحانی معاملات میں بھی نشاط اور شادابی کا ہونا ایک نمایاں اثر رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہی روحانی و معنوی نشاط اور شادابی اس دنیا میں بھی انسان کے بہترین روحانی کمالات حاصل کرنے کا سبب بنتی ہے۔

حجت الاسلام صفاہانی نے آخر میں کہا: مادی اور دنیاوی معاملات کے لیے پریشان اور غمگین ہونا مناسب اور پسندیدہ نہیں ہے اور حتی دنیاوی معاملات کا حزن و اندوہ اگر مستقل ہو جائے تو انسانی بدن اور اس کی صحت کو بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .