۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فرحزاد

حوزہ/حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: اہل بیت علیہم السلام کی محبت سے معمور سینہ پر جہنم کی آگ حرام ہے۔ جو شخص اہل بیت علیہم السلام کی ولایت کو جانتے ہوئے بھی ان کو قبول نہیں کرتا تو وہ یقیناً جہنم کی آگ میں گرفتار ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد اور آل محمد (ع) پر درود بھیجنا بہترین ذکر، دعا اور توسل ہے کہ جس سے انسانی نیکیوں کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے کہا: تمام عبادات، تکبیریں، تسبیحیں اور حمد و ثناء (کا ثواب) خود انسان کے اپنی طرف لوٹتی ہیں۔ انسان روزانہ نمازوں میں کئی بار ذکرِ "اللہ اکبر" کرتا ہے۔ اللہ اکبر کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر اس چیز سے عظیم اور بڑا ہے جس کا انسانی ذہن تصور کر سکتا ہے۔

حرم مطہر کے خطیب نے خدا پر توکل کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اللہ اکبر کا ذکر انسان کے خدا پر توکل کرنے پر توجہ مرکوز کراتا ہے۔ اللہ اکبر کا ذکر انسان کو باعظمت اور ہر قسم کی پلیدگی اور گناہ کی گندگی سے پاک کرتا ہے۔

انہوں نے اپنی بیانات کے آخری حصہ میں صحت و سلامتی پر خدا کا شکر بجا لانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: شکرگزاری اور نعمتوں کی قدر نعمتوں میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔ ہمارا نعمتوں پر خدا کا شکر بجا لانا ان نعمتوں میں اضافہ اور کفرانِ نعمت کرنا ان نعمتوں کے اپنے سے دور کرنے کا سبب بنتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .