۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت‌الاسلام حبیب‌‌الله فرحزاد

حوزہ / حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی محبت اور اہل بیت علیہم السلام کے مصائب پر آنسو بہانا اور گریہ کرنا مومنین کی مشکلات و گرفتاری اور قیامت کی مشکلات سے نجات کی امید ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے شبستانِ امام خمینی (رہ) میں اپنے خطاب کے دوران حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے زیارت نامہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: «أَوْلَی اَلنَّاسِ بِی یَوْمَ اَلْقِیَامَةِ أَکْثَرُهُمْ عَلَیَّ صَلاَةً فِی دَارِ اَلدُّنْیَا» "قیامت کے دن سب سے بہترین افراد وہ لوگ ہوں گے جو دنیا میں مجھ پر سب سے زیادہ صلوات بھیجتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا: دنیا اور آخرت میں بہترین تقدیر پانا ایک اہم مسئلہ ہے۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا فرماتی ہیں۔ «مَنْ أصْعَدَ إلی اللّهِ خالِصَ عِبادَتِهِ…» یعنی "جو کوئی خالص ترین عبادت کو خدا کے سپرد کرتا ہے توخداوندِ متعال بھی اس کے سامنے بہترین تقدیر اور مصلحتیں قرار دیتا ہے"۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: لوگوں کے درجات ان کے اخلاص کے مطابق ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اعمال کو اس شخص کے عمل کی نیت اور پاکیزگی کے مطابق حساب کرتا ہے۔ پس صرف وہی عبادات جو ہم نے خلوصِ نیت سے انجام دی ہوں گی ہمارے لئے نجات دہندہ ہوں گی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے اپنے خطاب کے آخری حصے میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی محبت اور اہل بیت علیہم السلام کے مصائب پر آنسوؤں اور گریہ کو مومنین کے لئے امیدکی کرن کے طور پر بیان کیا اور کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی محبت اور اہل بیت علیہم السلام کے مصائب پر آنسو بہانا اور گریہ کرنا مومنین کی مشکلات و گرفتاری اور قیامت کی مشکلات سے نجات کی امید ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .