حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے مدرسہ مرعشیه مجتمع آموزش عالی علوم انسانی قم میں منعقدہ مجلس عزا میں حجۃ الاسلام والمسلمین بناری نے علماء اور طلباء سے خطاب کے دوران کہا: فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی واحد خاتون عالم کے بارے میں فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کائنات کی باعظمت ترین خاتون ہونے کے ناطے اعلیٰ شخصیت اور اخلاق کی مالک ہیں اور یہ شخصیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اہل بیت علیہم السلام اور مسلم و غیر مسلم بزرگانِ دین کی خصوصی توجہ کی حامل رہی ہے۔
انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خاتم الانبیاء ہونے کے ناطے گزشتہ انبیاء کے پیغام کو تکمیل کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی نسل سے ائمہ علیہم السلام عہدۂ امامت کو پہنچے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد راہِ ہدایت و نجات کو جاری رکھا اور بے شک اسلام کی بقا کو اسی شجرۂ مبارکہ کی وجہ سے استحکام اور قوت حاصل ہوئی۔
مجتمع آموزش عالی علوم انسانی کے سربراہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوششوں اور ہدایات کا ثمرہ اور نتیجہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے وجود پر منحصر تھا اور ہم اس ہدایت اور گمراہی و ضلالت سے نجات کو حضرت زہرا مرضیہ سلام اللہ علیہا کے وجود مبارک کے مرہون منت سمجھتے ہیں۔