۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نشست بصیرتی پژوهشی با موضوع شرح خطبه فدکیه

حوزہ/ مدیر مدرسہ الزہراؑ محترمہ زینب شیخی نسب نے کہا:یہ خطبہ حضرت زہرا (س) کے کلام نورانی کی طرف اشارہ کرتا ہے، یہ خطبہ نہ صرف شیعوں کے لیے بہت قیمتی ہے، بلکہ اس قیمتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے ائمہ معصومین علیہم السلام نے اپنے بچوں کو اسے حفظ کرنے کی ترغیب دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطبہ فدک کی تشریح کے موضوع پر ایک بصیرت افروز تحقیقی اجلاس، مدیر مدرسہ الزہراؑ محترمہ زینب شیخی نسب نے حضرت زہرا (س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے خطبہ فدک کے کچھ حصوں کی تشریح کرتے ہوئے کہا: یہ خطبہ حضرت زہرا (س) کے کلام نورانی کی طرف اشارہ کرتا ہے، یہ خطبہ نہ صرف شیعوں کے لیے بہت قیمتی ہے، بلکہ اس قیمتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے ائمہ معصومین علیہم السلام نے اپنے بچوں کو اسے حفظ کرنے کی ترغیب دی ہے۔

انہوں نے اس خطبہ کے ممتاز راویوں میں حضرت زینب (س) اور عبداللہ بن حسن، جنہیں عبداللہ محض کا نام لیتے ہوئے کہا: حضرت زہرا (س) کا خطبہ فدک بظاہر اپنے غصب شدہ حق کو درست ثابت کرنے یا امام کے حق کا دفاع کرنے کے لیے تھا، بی بی نے خطبہ کے درمیان اس چیز کا ذکر بھی کیا ہے لیکن معرفت خدا، معرفت رسول، معرفت امام اور علل الشرائع اس خطبہ میں وہ اہم موضوعات ہیں جن کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے اس خطبہ میں بیان فرمایا ہے۔

زینب شیخی نسب نے کہا: حضرت زہرا (س) کے استدلال کے کو بہتر سمجھنے کے لیے خطبہ فدک کو گہرائی سے مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، خطبہ کے شروع میں بی بیؑ نےخدا وند متعال کی حمد و ثنا کی، اللہ تعالیٰ کے احسانات کا شکر اداکیا کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ عطا کیا ہے اس پر خدا کا شکر ہے، اس سلسلے میں ممتاز اسلامی سکالرز اور مفسرین نے گراں قدر کتابیں لکھی ہیں۔

مدیر مدرسہ الزہراؑ نے خطبہ فدک کے مختلف حصوں جیسے الٰہیات اور معرفت نبوت کو طلاب کے لئے ایام فاطمیہ میں تحقیق کا ایک اہم موضوع قرار دیا اور کہا کہ ان موضوعات پر مختلف جہتوں سے بحث کرنے کی ضرورت ہے تا کہ اس قیمتی خطبہ کو مزید سمجھ سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .