۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
فاطمہ

حوزہ/ پروین جہانی نے کہا: ہمیشہ حق و باطل کے درمیان جنگ رہی ہے اور ائمہ معصومین علیہم السلام بھی ہمیشہ باطل کا مقابلہ کرتے رہے ہیں، اور یہ چیز زیارت ناموں میں وارد ہوئی ہیں، خود حضرت زہراؑ بھی ہمیشہ باطل کے خلاف جہاد کرتی رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسه علمیه ریحانة الرسول شہر ارومیہ کی مدیر ’پروین جہانی‘ میں ایک مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا: حقیقی لیلۃ القدر حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ذات ہے، امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: مَن عَرَفَ فاطِمَةَ حَقَّ مَعرِفَتِها فَقَد أدرَکَ لَیلَةَ القَدرِ، جس نے فاطمہ زہرا (س) کی معرفت حاصل کرلی، گویا اس نے شب قدر کو درک کر لیا۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: وہ علتین کہ جن کی وجہ سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بیٹی کا نام فاطمہ رکھا گیا ان میں سے ایک علت یہ ہے کہ لوگ حضرت زہرا (س) کی معرفت سے عاجز و ناتواں ہیں، حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا گھر فرشتوں کی گزرگاہ ہے، خدا وند متعال آپ کی شان میں ارشاد فرماتا ہے: فِی بُیُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ وَ یُذْکَرَ فِیهَا اسْمُهُ یُسَبِّحُ لَهُ فِیها بِالْغُدُوِّ وَ الْآصالِ،حضرت زہرا (ع) کا گھر ان گھروں میں سے ہے جس گھر میں ہمیشہ تسبیح و تحلیل خدا وند متعال ہوا کرتی ہے۔

مدرسه علمیه ریحانة الرسول کی مدیر نے کہا: حضرت زہرا (س) کا گھر ہیومنائزیشن یونیورسٹی ہے جہاں دو معصوم اور حضرت زینب کبری (س) نے تعلیم حاصل کی اور اسی لیے حضرت زہرا (س) ہمارے لیے ایک نمونہ ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم کا کوئی گوشہ نہیں چھوڑا۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا: مدینے کی عورتوں کو تعلیم دینا اور عقیدتی اور شرعی سوالات کا جواب دینا، یہ خانہ زہراؑ کی اہم خصوصیات میں سے ہے، وہ دار الحکومت جس کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بنایا تھا وہ صرف پیغمبرؐ کے خاص اصحاب جیسے جناب سلمانؒ وغیرہ کے لئے تھا، لیکن مدینے عورتوں کے سوالات کا جواب صرف جناب فاطمہ زہرا سلام للہ علیہا دیا کرتی تھیں۔

پروین جہانی نے کہا: ہمیشہ حق و باطل کے درمیان جنگ رہی ہے اور ائمہ معصومین علیہم السلام بھی ہمیشہ باطل کا مقابلہ کرتے رہے ہیں، اور یہ چیز زیارت ناموں میں وارد ہوئی ہیں، خود حضرت زہراؑ بھی ہمیشہ باطل کے سامنے کھڑی رہیں، اور اس چیز پر خود خطبہ فدک اور مہاجرین و انصار کے عورتوں کے بیچ بی بیؑ کا خطبہ اور آپ کا بیت الاحزان میں گریہ کرنا، شاہد ہے کہ آپ ہمیشہ ظالمین کے خلاف جہاد کرتی رہی ہین اور ان کا مقابلہ کرتی رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .