حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف کی جانب سے ایک سیمینار بعنوان عظمت و شان سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا بروز بدھ بوقت 3 بجے حسینیہ امیر المومنین نجف اشرف میں منعقد کیا گیا۔ جس میں نظامت کے فرائض مجلس نظارت (دفتر قائد) کے سینئر رکن حجۃ الاسلام مولانا نذر عباس مطہری صاحب نے انجام دئے۔
رپورٹ کے مطابق سیمینار سے مجلس نظارت (دفتر قائد) کے سینئر رکن حجۃ الاسلام مولانا صابر کمال صاحب، مجلس نظارت کے سینئر رکن حجۃ الاسلام مولانا عقیل اختر ترابی صاحب اور مجلس نظارت کے سینئر رکن علامہ سید نسیم عباس نقوی صاحب نے خطاب کیا۔
سیمینار کے آخر میں نمائندہ قائد و مدیر دفتر حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید نسیم عباس کاظمی صاحب نے سیمینار میں تشریف لائے ہوئے اراکین مجلس نظارت، اراکین مجلس عاملہ و مجلس مشاورت، حوزہ علمیہ نجف میں صدور واراکین ہیئت سندھ، ہیئت پنجاب، ہیئت گلگت، ہیئت بلتستان، ہیئت کے پی کے اور مدرسہ جامعۃ الکوثر کے بزرگان اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے بزرگان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی بزرگ علماء اور قائد محبوب علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے طلاب حوزہ کو ایک عظیم و بہترین ملی پلیٹ فارم عنایت کیا اور مراجع عظام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر وقت سرپرستی ورہنمائی فرمائی۔
اللہ تعالیٰ بحق محمد و آل محمد تمام علماء حقہ ومراجع عظام کا سایہ ہم پر قائم ودائم رکھے۔ آمین
قابلِ ذکر ہے کہ اس پروگرام میں درج ذیل افراد کی تقریب حلف برداری بھی انجام پائی:
مسؤل دفتر حجةالاسلام سید عطا حسین نقوی صاحب
مسؤل زائرین شیخ مجیر محمد میثمی صاحب
مسؤل تعلقات عامہ حجةالاسلام شیخ محمدسلیم انور صاحب
مسؤل انتظامی امور حجةالاسلام شیخ گلشن علی صاحب
مسؤل مالیات حجةالاسلام شیخ ذاکر حسین منتظری صاحب
مسؤل نشرواشاعت حجةالاسلام شیخ محمد باقر حیدر صاحب
مسؤل امورطلاب حجةالاسلام شیخ علی محمداسماعیل عابدی صاحب
مسؤل خواتین زوجہ شیخ مجیر محمد میثمی صاحب
معاون شعبہ مالیات حجةالاسلام شیخ امید علی لغاری صاحب
معاون شعبہ ذائرین حجةالاسلام سید شوکت کاظمی صاحب
معاون سیکرٹری حجةالاسلام شیخ غلام مرتضی مطہری صاحب
معاون آفس سیکرٹری حجةالاسلام شیخ شاہد علی صاحب
داخلی مسؤل مدرسہ جعفریہ حجۃالاسلام شیخ ظفر رضا صابری صاحب
معاون داخلی مسؤل مدرسہ جعفریہ حجۃالاسلام شیخ نادر عباس صاحب
معاون امور طلاب حجةالاسلام شیخ حافظ آکاش حیدر صاحب
معاون نشرواشاعت حجةالاسلام شیخ مقبول علی صاحب
معاون حسینیہ جعفریہ حجۃالاسلام سید قیصر عباس کاظمی صاحب