۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مراسم افطاری مدیر جامعه الزهرا با طلاب خوابگاهی

حوزہ/ محترمہ خانم برقعی نے خواہران طالبات سے اپنی قدر جاننے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی قدر کیلئے اتنا کافی ہے کہ اسلام کی عظیم خواتین میں سے ایک عظیم الشان خاتون آپ کی میزبان ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی خواتین کی معروف دینی درسگاہ جامعۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی پرنسپل محترمہ خانم برقعی نے نوروز اور رمضان المبارک کی مناسبت سے اس عظیم درسگاہ میں تعلیم حاصل کرنے والی غیر ملکی طالبات سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

انہوں نے بہار قرآن، رمضان المبارک کی آمد کی تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ طالبات اس عظیم دینی درسگاہ میں اپنے وطن سے دور آ کر، دینی علوم کے حصول میں مصروف عمل ہیں، لیکن آپ حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کی مہمان خصوصی ہیں۔

محترمہ خانم برقعی نے خواہران طالبات سے اپنی قدر جاننے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی قدر کیلئے اتنا کافی ہے کہ اسلام کی عظیم خواتین میں سے ایک عظیم الشان خاتون آپ کی میزبان ہیں۔

انہوں نے حضرت فاطمه معصومه سلام الله علیھا کی فضیلت اور مقام بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب حضرت آیۃ الله العظمٰی مرعشی نجفی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی قبر کی زیارت کیلئے معصومین علیہم السلام سے متوسل ہوئے تو آپ سے کہا گیا کہ آپ قم جائیں اور ہماری پھوپھی کی مبارک قبر کی زیارت کریں۔

جامعۃ الزہراء قم المقدسہ کی ڈائریکٹر نے غیر ملکی طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ جب بھی حضرت معصومه سلام الله علیھا کے حرم جائیں تو حضرت فاطمه الزھراء سلام الله علیھا کا زیارت نامہ بھی پڑھیں اور اس عظیم مقام پر، خدا کی اس عظیم نعمت کا شکر ادا کریں۔

جامعۃ الزہراء قم کی پرنسپل نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں اپنے افکار کے مالک بننا چاہیئے، کہا کہ ہمیں سال کے آغاز سے ہی اپنے کاموں کیلئے ٹائم ٹیبل سیٹ کرنا چاہیئے اور ان ٹائم ٹیبلز میں سے ایک، آپ اور امام عصر علیہ السلام کے درمیان روحانی تعلق کو مضبوط کئے جانے پر مشتمل ہونا چاہیئے۔

محترمہ برقعی نے تاکید کی کہ امام عصر عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف کے ساتھ روحانی تعلق کا مطلب، مکان و زمان کی شرط کے بغیر امام علیہ السلام کو نگاہوں کے سامنے دیکھنا ہے۔

جامعۃ الزہراء کی ڈائریکٹر نے طالبات کو جوانی سے بھرپور استفادہ کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے رمضان المبارک سے بھی استفادہ نہ کیا تو یہ ہماری ہی کوتاہی ہے۔ آپ طالبات! اپنی جوانی اور پاکیزگی کی قدر کریں۔ آپ الله تعالیٰ اور امام زمان عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف کی محبوب ہیں، کہ جنہوں نے آپ کو حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے گھر دعوت دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا آپ طالبات حصول علم کے دوران اپنی عمر کے عظیم سرمایہ سے بھرپور استفادہ کریں اور آپ کا ہدف خدا اور اہل بیت علیہم السلام کی رضا ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .