حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین مسعود عالی نے آج صوبہ اصفہان میں واقع امام رضا علیہ السلام کی بہن حضرت زینب (ع) کے حرم میں خطاب کرتے ہوئے ایسے لوگوں کے اخلاق کی مذمت کی جو گھر سے باہر شریف نظر آتے ہیں اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن جب گھر میں آتے ہیں بالکل بدل جاتے ہیں ، گھر میں بد اخلاقی ایک طرح سے حق الناس کی پامالی ہے، انسان کے لیے ہر جگہ اور خاص کر گھر میں اچھے اخلاق سے مزین ہونا چاہئے، کیونکہ گھر کے لوگ زندگی بھر ان کے ساتھ رہیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ رہنا بھی چاہتے ہیں، اس لیے اگر کوئی شخص سخت مزاج ہو جاتا ہے تو گھر کو جیل میں تبدیل کر دیتا ہے، اسی لئے روایتوں میں وارد ہوا ہے کہ فشار قبر کی ایک اہم وجہ انسان کی گھر میں بد اخلاقی اور دوسروں پر زبردستی دباؤ ڈالنا ہے۔
انہوں نے سعد بن معاذ کا قصہ اور سعد کے جنازے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حاضری اور گھر میں ان کے خراب مزاج کی وجہ سے فشار قبر کا ذکر کرتے ہوئے کہا: شہید کے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ شہید بھی ہیں، لیکن پھر کیا وجہ تھی کہ جس بنیاد پر سعد بن معاذ پر فشار قبر ہوا؟ جواب یہ کہ سعد گھر میں بد اخلاق تھے جس سے دل سے اہل خانہ کی دل آزاری ہوتی تھی، گھر میں بد اخلاقی ایک طرح سے حق الناس کی پامالی ہے، لہذا سعد بن معاذ شہید تو ہو گئے لیکن ان کی گردن پر ایک حق الناس تھا جس کی وجہ سے فشار قبر کا سامنا کرنا پڑا۔