۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ دیدار و گفت و گو طلاب حوزه علمیه بناب با حجت الاسلام و المسلمین مسعود عالی

حوزہ / ایران میں دینی علوم کے استاد نے کہا: کبھی ماں باپ مذہبی ہوتے ہیں لیکن ان کا اخلاق اچھا اور دینی نہیں ہوتا۔ وہ اہلِ نماز و روزہ ہوتے ہیں لیکن ان کا اخلاق دینی نہیں ہوتا پس یہ مذہبی والدین اپنی اولاد کے "بے دین" ہونے کا باعث بنتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین مسعود عالی نے اصفہان میں حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا (خواہر امام رضا علیہ السلام) میں اپنی سلسلہ وار مذہبی گفتگو میں گھر ارو خاندان کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: گھر، عبادت کی جگہ ہے یعنی انسان گھر میں ایسے کام انجام دیتا ہے جو کسی دوسری جگہ انجام نہیں دے سکتا اور یہ سب کام عبادت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: گھر ریہرسل کی جگہ ہے اور اہلِ سیر و سلوک کے بقول جو افراد خدا کی جانب بڑھنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے گھر بہترین جگہ ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین عالی نے کہا: کبھی ماں باپ مذہبی ہوتے ہیں لیکن ان کا اخلاق اچھا اور دینی نہیں ہوتا۔ وہ اہلِ نماز و روزہ ہوتے ہیں لیکن ان کا اخلاق دینی نہیں ہوتا پس یہ مذہبی والدین اپنی اولاد کے "بے دین" ہونے کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معصوم تھے۔ وہ کوئی غلطی نہیں کرتے تھے۔ بعض اوقات آپ (ص) کی بیویاں آپ (ص) سے بداخلاقی کرتی تھیں لیکن آنحضرت (ص) ان کے جواب میں تبسم فرماتے تھے اور خاموش رہتے تھے اور شخصی مسائل میں اپنے حق سے گزر جاتے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .