۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فرحزاد

حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: جس شخص کا اخلاق اچھا نہ ہو اور اس کی زبان تیز اور تند ہو تو چاہے وہ کتنی ہی عبادت کیوں نہ کرے، وہ جہنم کی آگ سے بچ نہیں سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے روزِ قیامت کو انسانی اعمال کے پرکھے جانے کا محور قرار دیتے ہوئے کہا: انسان کی نیکیوں کو ہمیشہ اس کے برے اعمال پر غالب ہونا چاہئے۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں "انسانی اعمال کے پیمانے میں محمد و آل محمد (ص) پر درود سے زیادہ کوئی چیز سنگین نہیں ہو گی"۔

انہوں نے کہا: خداوند متعال نے انسان کو بندگی اور عبودیت کے لیے پیدا کیا ہے۔ عبودیت اور عبد و غلامی کا دارومدار احکام الٰہی کی اطاعت اور ان کی بجاآوری پر ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے نماز باجماعت کی فضیلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: روایات میں نماز باجماعت پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور نماز کو باجماعت ادا کرنے میں ناقابل بیان اور لامحدود ثواب کا ذکر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: دنیاوی افکار اور پریشانیوں میں غرق ہونا ہمیں خدا کی بندگی سے دور رکھتا ہے۔ عبادت صرف نماز، ذکر، قرآن اور دعا تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ رزقِ حلال کمانا، رزق و روزی کمانا اور اسے درست جگہ خرچ کرنا وغیرہ اعلیٰ ترین عبادتوں میں شمار ہوتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے مزید کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام کے فرامین میں خوش اخلاقی پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں " إِنَّ حُسْنَ اَلْخُلُقِ یَبْلُغُ بِصَاحِبِهِ دَرَجَةَ اَلصَّائِمِ اَلْقَائِمِ" یعنی "جس کا اخلاق اچھا ہو گا خداوند متعال اسے شب زندہ دار روزہ دار کا اجر عطا کرے گا"۔ پیغمبر گرامی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق بداخلاقی تمام عبادتوں کو نابود کر دیتی ہے۔ جس شخص کا اخلاق اچھا نہ ہو اور اس کی زبان تیز اور تند ہو تو چاہے وہ کتنی ہی عبادت کیوں نہ کرے، وہ جہنم کی آگ سے بچ نہیں سکتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .