۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
فرحزاد

حوزہ/ خطیب حرم حضرت معصومہ قم (س) حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا: تکبر، خود غرضی اور انا سے زیادہ خطرناک کوئی وائرس نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے گزشتہ شب حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے محمد اور آل محمد علیہم السلام پر صلوات بھیجنے کے ثواب اور اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: سب سے زیادہ کنجوس اور جفا کرنے والا وہ شخص ہے جو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام سنے اور صلوات نہ پڑھے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے حرم حضرت معصومہ سلام للہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے کہا: تکبر، خود غرضی اور انا سے زیادہ خطرناک کوئی وائرس نہیں ہے، تکبر اور غرور نے شیطان کی 6 ہزار سال کی عبادت کو پلک جھپکتے ہی تباہ کر دیا، غرور اتنا خطرناک ہے کہ امیر المومنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں؛ " سَیِّئَةٌ تَسوؤُکَ خَیرٌ عِندَ اللّه ِ مِن حَسَنَةٍ تُعجِبُکَ " وہ گناہ جو آپ کو غمگین کرے، خدا کی نظر میں اس نیک عمل سے بہتر ہے جو آپ کو مغرور کر دے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے اپنی تقریر کے آخری حصے میں اس مختصر عبادات کا ذکر کیا جس کا ثواب بے انتہا ہے اور اس کی جزا بے پناہ ہے، انہوں نے محمد و آل پر صلوات کے ثواب کو بہت ہی عظیم قرار دیا اور کہا کہ یہ عبادت مختصر ہے لیکن بہت ہی اس کے آثار بہت زیادہ ہیں، بعض ذکر خدا جیسے سبحان الله، الحمد الله و استغفرالله ، ایک آسان اور سادہ عبادت ہے جس کے بڑے آثار اور ثواب ہیں، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تسبیحات بھی ایک ایسا ذکر ہے جو بہت مستحسن ہے اور اگر اسے غور سے پڑھا جائے تو اس سے انسان کو اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں اور اس کی عاقبت اچھی ہوتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .