۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
فرحزاد

حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: ایمان، عقل اور حیا تین گوہرِ الہی اور خدا کے حضور ادب و شائستگی کے مظاہر میں سے ہیں۔ ادب و شائستگی جیسی کوئی چیز انسان کو خدا کے قریب نہیں لاتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کے دوران حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل محمد پر صلوات کو سب سے جامع اور کامل ذکر قرار دیا اور کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں "ما اجْتَمعَ قومٌ فی مَجلسٍ لَم یَذْکُروا اللّه َ و لَم یَذْکُرونا إلاّ کانَ ذلکَ المَجلسُ حَسْرةً علَیهِم یَومَ القیامةِ" یعنی "جب ایک مجلس (نشست) میں چند لوگ جمع ہوں اور وہ خدا اور ہم اہلبیت (ع) کا ذکر نہ کریں تو وہ مجلس قیامت کے دن ان کے لئے حسرت اور پشیمانی کا باعث ہو گی"۔

انہوں نے ادب کے مسئلہ کو بیان کرتے ہوئے کہا: پورا دین ادب میں ہے اور تمام انبیاء علیہم السلام کو ادب کی تجلّی اور آداب کی پابندی کے لیے مبعوث کیا گیا۔

حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: خداوند متعال نے بھی تمام امور میں ادب کی پابندی کو بیان کیا ہے۔ دین اسلام نے تمام معاملات حتیٰ دشمنوں کے مقابلے میں بھی ادب اختیار کرنے پر تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا: نماز عظمتِ خدا کے سامنے انسانی شائستگی و ادب کا مظہر اور سجدہ خالق کائنات کے سامنے اعلیٰ ترین ادب کی علامت ہے اور جہنم کی آگ کے بھڑکتے ہوئے شعلے دنیا میں سب سے زیادہ بے ادبی کرنے والوں کا مقدر ٹھہریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .