حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب حجتالاسلام والمسلمین محمدمهدی ماندگاری نے شبستان نجمه خاتون (س) میں خطاب کرتے ہوئے کہا: جو شخص اہل بیت علیہم السلام کی خالصانہ خدمت کرتا ہے، خداوند متعال بھی اسے مقام و عظمت عطا فرماتا ہے۔
انہوں نے آیات قرآنی کی روشنی میں اس خدمت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: حقیقی خادم وہ ہے جو اس انداز سے خدمت انجام دے کہ جب لوگ اُسے دیکھیں تو اللہ تعالیٰ کی یاد ان کے دلوں میں تازہ ہو جائے۔ خدمت کا مطلب یہ ہے کہ خادم اپنی پوری ہستی سے لوگوں کو "الحمدللہ گو" بنائے۔
حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: خدمت کی شرائط میں سب سے پہلی اور اہم شرط "حمد و ثنائے الٰہی" ہے۔ یہ سعادت کہ انسان سچی اور شکر گزار خدمت کے راستے پر گامزن ہو، محض ایک الٰہی عنایت ہے اور اہل بیت علیہم السلام انسان کو اسی راہ پر قرار دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: خدمت اہل بیت (ع) میں انسان کو ذات اقدس الٰہی کا معرف ہونا چاہیے، حقیقی اور مخلص خادم وہ ہے جسے دیکھ کر لوگ خدا کو یاد کریں اور اس کی خدمت سے لوگوں کے دل و زبان سے "الحمدللہ" نکلے۔









آپ کا تبصرہ