۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دیدار تولیت آستان قدس رضوی با آیت الله سعیدی

حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا: حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی خدمت کرنا باعثِ افتخار ہے۔ دنیاوی نظر میں حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں خدمت کرنا شاید ایک روزمرہ کا کام اور فعالیت سمجھا جاتا ہو لیکن اگر یہی کام قربت الی اللہ کی نیت سے کیا جائے تو عبادت محسوب ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے ناظمین کے ساتھ منعقدہ ایک اخلاقی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی رحلت کی تسلیت پیش کی اور کہا: یہ باعظمت اور مقدس خاتون "مہاجرہ الی اللہ" ہیں اور انہوں نے مدینہ سے قم کی طرف ہجرت کر کے وہ عظیم کارنامہ انجام دیا جس کی عظیم نعمتوں اور برکات کا آج ہم مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: اشعریوں کی یمن سے قم کی طرف ہجرت تاریخ کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔ مسلمانوں کی ایران پر فتح کے بعد قم کے لوگ کبھی بھی حکمرانوں کے دین کی طرف مائل نہیں ہوئے اور قم ان خاص شہروں میں سے ایک تھا جس کی طرف ائمہ معصومین علیہم السلام نے بھی اپنی رغبت کا اظہار کیا اور یہ شہر علمِ اہل بیت علیہم السلام کا مرکز بن گیا۔

حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا: عراق میں صدام حسین کے ظلم و ستم سے ہزاروں سالہ قدیمی حوزہ علمیہ نجف ویران ہو گیا اور قم علم و حوزہ علمیہ کا مرکز بن کر ابھرا۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے بھی قم کے بارے میں خبر دی تھا اور اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ وعدہ محقق ہو گیا ہے اور یہ سب کچھ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے بابرکت اور مقدس وجود کا نتیجہ ہے۔

آیت اللہ سعیدی نے کہا: دنیاوی نظر میں حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں خدمت کرنا شاید ایک روزمرہ کا کام اور فعالیت سمجھا جاتا ہو لیکن اگر یہی کام قربت الی اللہ کی نیت سے کیا جائے تو عبادت محسوب ہوتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .